موغادیشو،4مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صومالیہ کے وزیر برائے تعمیر وترقی عباس عبداللہی سراجی گزشتہ روز فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔ سراجی کی کار پر صومالی صدر کے محل کے باہر حکومتی سکیورٹی گارڈز نے ممکنہ طور پر غلط فہمی کی بناء4 پر فائرنگ کر دی تھی۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والے گارڈز ایک اور حکومتی اہلکار کی حفاظت پر مامور تھے۔ عبداللہی صومالی کابینہ کے نوعمر ترین وزیر تھے جنہوں نے کینیا کے ایک مہاجر کیمپ میں پروش پائی اور 2016ء میں منعقد ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے صومالی پارلیمان میں پہنچے تھے۔